ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں تصادم میں ، 11دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ، 2 جوان شہید ،2عام شہری کی موت

کشمیر میں تصادم میں ، 11دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ، 2 جوان شہید ،2عام شہری کی موت

Sun, 01 Apr 2018 20:10:55    S.O. News Service

سری نگر،یکم اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر کے تین الگ الگ مقامات پر اتوار ہوئے انکاونٹر میں 11 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ ریاست کے اننت ناگ ، کچدورا اور شوپیاں میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ دہشت گردوں کی مڈبھیڑ ہوئی ۔ سیکورٹی فورسیز نے شوپیاں میں 10 اور اننت ناگ میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا ۔ مارے گئے دہشت گردوں میں کئی سینئر کمانڈر بھی شامل ہے۔جموں و کشمیر کے ڈی جے پی شیش پال وید کے مطابق شوپیاں میں انکاونٹر کے دوران فوج کے دو جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ سیکورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپ میں دو مقامی لوگوں کی موت کی بھی اطلاع ہے۔ پال وید کے مطابق اننت ناگ کے ڈایلگام میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ہے اور ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں شوپیاں میں دو تصام میں 10 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے، جس میں ایک سینئر کمانڈر بھی شامل ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے کثیر تعداد میں ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسیز کو اننت ناگ ، کچدورا اور شوپیاں میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے تلاشی مہم چلائی ۔ اس دوران شوپیاں کے ڈراگڑھ اور کچدورا علاقہ میں دو انکاونٹر ہوئے ۔ یہاں 10 دہشت گرد مارے گئے ، جس میں لشکر طیبہ کے کئی سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔ وہیں اننت ناگ میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔ ڈی جی پی وید کے مطابق دو مقامات پر انکاونٹر ختم ہوگیا ہے جبکہ ایک جگہ پر ابھی بھی جاری ہے۔


Share: